سوال ۱: اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو کس مقصد کے لئے پیدا کیا ہے؟
جواب: اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے { وَمَا خَلَقۡتُ ٱلۡجِنَّ وَٱلۡإِنسَ إِلَّا لِيَعۡبُدُونِ} اور میں نے جنّوں اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا (سُوۡرَةُ الذّاریَات آیت ۵۶) اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طرح کی جائے کہ اُس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھرایا جائے۔ فرمایا {وَٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ وَلَا تُشۡرِكُواْ بِهِۦ شَيۡـًٔ۬اۖ} اور اللہ ہی کی عبادت کرو اوراُس کے ساتھ کسی چیزکو شریک نہ ٹھراو (سُوۡرَةُ النِّسَاء آیت ۳۶)۔